بلوچستان اور پاکستان کا مستقل باصلاحیت نوجوانوں سے جڑا ہے،بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ثمرات سے باصلاحیت طالب علموں کی ایک بڑی تعداد استفادہ کررہی ہے، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا خطاب
کوئٹہ، 19 جنوری ، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے جمعہ کو یہاں بلوچستان ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالب علموں میں اسکالر شپ کے چیکس تقسیم کئے ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد زکریا نورزئی نے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان کو ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے تحت طلبہ کو فراہم کردہ اسکالر شپس کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ میں نگراں وزیر تعلیم ڈاکٹر قادر بخش بلوچ، نگراں صوبائی وزیر خزانہ و ریونیو امجد رشید، ممتاز سماجی شخصیت روشن خورشید بروچہ بھی موجود تھےاس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کا مستقل باصلاحیت نوجوانوں سے جڑا ہے وسیع العریض رقبے کے حامل صوبہ بلوچستان میں غربت اور مالی مشکلات کے باعث ہمارےمستقبل کےمعماروں کی ایک بڑی تعداد اعلٰی تعلیم کے حصول سے محروم رہ جاتی تھی بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ قوم کے ایسے ہی نونہالوں کے لئے قائم کیا گیا ہے اس فنڈ کے قیام کا مقصد صوبے کے ہونہار طالب علموں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی ہے تاکہ مالی مشکلات کے باعث کوئی بھی بچہ معیاری تعلیم کے حصول سے محروم نہ ہوسکے اس فنڈ کی بدولت بلوچستان کے غریب طلبا و طالبات کا ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں حصول تعلیم کا خواب پورا ہورہا ہے باصلاحیت طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو جلا بخش کر ان کو تعلیمی سپورٹ فراہم کی جاررہی ہے اور بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ثمرات سے باصلاحیت طالب علموں کی ایک بڑی تعداد استفادہ کررہی ہے قبل ازیں نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتک ادارے کی جانب سے لگ بھگ چار ارب ایک کروڑ کی 73060 اسکالر شپس فراہم کی گئی ہیں بیف ہر سال بارہ ہزار سے زائد بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیمی وظائف فراہم کررہا ہے ادارے میں چار ارب روپے کی نئی اسکیم اقامتی ادارہ جات اور کیڈٹ کالج کے لئے مختص کی گئی ہے جس میں بلوچستان کے تمام اضلاع سے طلبہ و طالبات مکمل تعلیمی اخراجات کے ساتھ تعلیم حاصل کرسکیں گے بریفنگ میں سیکرٹری خزانہ بلوچستان بابر خان نے بتایا کہ بلوچستان ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کی کارکردگی قابل ستاٸش ہے اور ادارے کو مجوزہ بلوچستان فنانس کمپلیکس میں مستقل سیکرٹریٹ کے لئے جگہ دی جائے گی